1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

74ہزارہلاکتیں،امریکا میں موت کا کھیل جاری،تازہ ترین صورتحال کیاہے؟

واشنگٹن(ریڈ _نیوز)امریکہ میں کورونا وائرس کا موت کا بے رحم کھیل جاری ہے ، تازہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار224 تک پہنچ چکی ہے، امریکہ میں اس وبائی مرض کے ہاتھوں 74 ہزار 809 افراد لقمہ اجل بن گئے، آج نیویارک میں مزید 520 افراد جان کی بازی ہار گئے

جس کے بعد نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 956 ہوگئی، نیوجرسی میں مزید 280 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 572 ہوگئی۔۔میسی چوسس میں 4 ہزار 420 ، مشی گن میں 4 ہزار 250 افراد، پینسل وینیا میں 3 ہزار 347 ، الی نو ائس میں 2 ہزار 974، کنیکٹی کٹ میں 2 ہزار 718، کیلی فورنیا میں 2 ہزار 462، لوئسینا میں 2 ہزار 167، فلوریڈا میں ایک ہزار 539 افراد، میری لینڈ ایک ہزار 437 ، ریاست انڈیانا میں ایک ہزار377 ، جارجیا میں ایک ہزار 327، اوہائیو میں ایک ہزار 136، ٹیکساس میں ایک ہزار 6 افراد افراد لقمہ اجل بن گئے۔۔۔

اس کے علاوہ کولوراڈو میں 921، واشنگٹن میں 880 ، ورجینیا میں 713 ، نارتھ کیرولینا میں 493 ، منی سوتا میں 485 ، می سوری میں 425، ایری زونا میں 426، وسکانسن میں 362 ، روڈی آئس لینڈ میں 370، الاباما میں 343، مسی سپی میں 374، سائوتھ کیرولینا میں 305، نی واڈا میں 286، اوکلا ہوما میں 253، واشنگٹن ڈی سی میں 277 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔

حکام کے مطابق امریکہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار ہوگئی ہے۔

واضح رہےامریکا دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری