1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

روس نے امریکہ کو امدادی سامان کے ساتھ بل بھی بھیج دیا

روس نے امریکہ کو کورونا وائرس سے متعلق امدادی طبی سامان کے ساتھ 6 لاکھ ڈالر کا بل بھی بھیج دیا۔روس کی جانب سے امریکہ کو بھجوائے گئے امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ سامان کسی خصوصی پرواز کے بجائے عام کارگو پرواز میں بھجوایا گیا۔ 60 ٹن سامان میں 45 وینٹی لیٹرز شامل ہیں، تاہم وولٹیج استعمال کرنے کے فرق کی وجہ سے امریکہ میں یہ وینٹی لیٹرز بے کار ہیں۔اس کے علاوہ سامان میں کیمیائی ہتھیاروں سے بچاﺅ کے لئے استعمال ہونے والے ماسک اور گھریلو استعمال کے ہینڈ گلوز بھی شامل ہیں۔روس کا کہنا ہے کہ اس سامان کی قیمت 13 لاکھ ڈالر بنتی ہے تاہم امریکی محکمہ داخلہ کو صرف 6 لاکھ ڈالر کا بل بھیجا گیا ۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر طبی سامان بھجوانے کی پیشکش کی تھی جسے ٹرمپ نے قبول کر لیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد باقی تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ جہاں 11 لاکھ امریکیوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 808 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 65 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری