1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

وفا شہزادی فلم ”بے پناہ عشق“ کے مرکزی کرادرمیں کاسٹ

لاہور(ریڈ_نیوز )معروف اداکارہ و ماڈل وفا شہزادی کو نئی فلم ”بے پناہ عشق“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا۔ اس فلم کے ڈائریکٹراظہر رنگیلا ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر جواد بلوچ ہیں جو اس فلم میں وفا شہزادی کے مقابل ہیروکا رول بھی اداکررہے ہیں۔ وفا شہزادی نے بتایاکہ اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز فروری سے کردیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں یہ ایک لو سٹوری فلم ہے جس کے لئے بہترین میوزک،لوکیشنز اور کہانی کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہیں یقین ہے کہ ”بے پناہ عشق“ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار اداکرے گی۔فلم کے ڈائریکٹر اظہررنگیلا نے کہاکہ وفا شہزادی میں اداکاری کا بے پناہ ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے جس وجہ سے انہیں اپنی نئی فلم”بے پناہ عشق“ کے مرکزی کردار کے لیئے سائن کیا گیاہے اظہررنگیلا نے مذید کہاکہ اس فلم کی سٹوری فلم بینوں کو بھائے گی اور وہ اس کو سینما گھروں میں کامیابی کا سرٹیفکیٹ ضرور دیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری