1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو : شعیب اختر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو، جارح مزاج شعیب اختر نے فاسٹ باولرز کو بیٹسمنیوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتا دئیے۔ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر نے آن لائن سیشن میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولرز کو بلے بازوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادئیے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے مخصوص انداز میں نوجوان فاسٹ باولرز کو میچ کے دوران بہادری اختیار کرتے ہوئے بلے بازوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں خوف کا شکار کرنے کی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ باولر کو دنیا اس کے سپیل سے یاد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ دوسرے وقار یونس، شاہین آفریدی، وسیم اکرم اور محمد عباس، محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ان کھلاڑیوں کو حریف بلے بازوں پر اپنا خوف طاری کرنے کے لیے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ پیس کا کوئی نعم البدل نہیں، فاسٹ باولر کو خود پر یقین رکھنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی باصلاحیت ہے مگر سپر سٹار بننے کے لیے آپ کو اپنی انفرادی کارکردگی سے پاکستان کو فتوحات دلانی ہوں گی۔

سابق فاسٹ باولر نے کہا کہ مشکل وقت ہر کرکٹر کے کیرئیر میں آتا ہے مگر صرف دلیر کھلاڑی ہی اس سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑا کرکٹر بننے کے لیے خود سے بہتر کھلاڑیوں سے دوستی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو دیکھ کر کرکٹ میں آئے اور پھر وقار یونس کے باولنگ ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔  1997 میں اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے شعیب اختر نے 47 ٹیسٹ اور 163 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 178 اور 247 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے مختصر ٹی ٹونٹی کیرئیر میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل ماضی کے عظیم کرکٹرز جاوید میانداد، وسیم اکرم، راشد لطیف، مشتاق احمد اور محمد یوسف بھی آن لائن سیشنز کے ذریعے قومی کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دے چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری