1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

سابق آلراونڈر اظہر محمود اور عبدالرزاق نے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے عمران خان کے ہمراہ اپنی ڈریم جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچوں میں 900 رنز اور 39 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق آلراونڈر اظہر محمود نے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے عمران خان کے ہمراہ اپنی ڈریم جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 1997 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست سنچری اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچری سکور کرکے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اظہر محمود نے عصر حاضر کے کرکٹرز میں سے بابراعظم کےساتھ بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ باولنگ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کا اس ڈیجٹل مہم کے ذریعے اپنے سابقہ کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ انداز قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران بڑے نامی گرامی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر فخر محسوس کرتے ہیں تاہم ان کا خواب تھا کہ وہ عمران خان کے ہمراہ باولنگ کرسکیں۔ عبدالرزاق نے کہا وہ چاہتے تھے کہ گراونڈ کے ایک اینڈ سے وہ اور دوسرے اینڈ سے عمران خان باولنگ کررہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیٹنگ میں جاوید میانداد کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا خواب سجاتے تھے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ ماضی کے یہ دو عظیم کرکٹرز پاکستان کے لیجنڈز تھے جن کے ساتھ جوڑی بنانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ پی سی بی نے اس سرگرمی کے ذریعے مداحوں کو مختلف ادوار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اپنے پسندیدہ بلے بازوں اور باولرز کو جوڑیوں کی شکل دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہاں آلراونڈر کے چناو سے قبل اسپنرز، فاسٹ باولرز، اوپنرز اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی جوڑیوں پر مشتمل مہم کو زبردست پذیرائی ملی چکی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

دنیابھرمیں کتنے پاکستانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے اور ان کا تعلق پاکستان کے کن علاقوں سے ہے؟ انتہائی افسردہ خبر

”وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا سے 361 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار ہوگئی

Ivan Rakitic offered Barcelona escape route as Villarreal join host of clubs in race to sign star after president says 'I like him a lot as a footballer'

کورونا پر امریکی مدد پر بھروسہ نہیں، سپریم لیڈر ایران