1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

چھوٹی مارکیٹیں، محلے کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا: اسد عمر

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چھوٹی مارکیٹیں اور محلے کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی فیصلے کر رہے ہیں ان کا مقصد انسانی زندگیاں ہیں، تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹاک شوز میں لگتا ہے کہ وفاق و صوبے دست و گریباں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم عمران خان چاہتے تو ٹرانسپورٹ کے بارے میں فیصلہ صوبوں پر مسلط بھی کر سکتے تھے، مگر وہ چاہتے ہیں کہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر فیصلے کیے جا ئیں۔اسد عمر نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، محلے کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سحری کے بعد بھی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم تمام کاروبار ہفتے میں 2 دن بند رکھے جائیں گے۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمرنے یہ بھی کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسپتالوں کی او پی ڈیز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اسکولوں کو بند رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

دنیابھرمیں کتنے پاکستانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے اور ان کا تعلق پاکستان کے کن علاقوں سے ہے؟ انتہائی افسردہ خبر

”وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا سے 361 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار ہوگئی

Ivan Rakitic offered Barcelona escape route as Villarreal join host of clubs in race to sign star after president says 'I like him a lot as a footballer'

کورونا پر امریکی مدد پر بھروسہ نہیں، سپریم لیڈر ایران