1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

”آج میں جب گھر سے باہر نکلتا ہوں تو خوف محسوس ہوتا ہے “

لاہور(ریڈ_نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور ماہرین کی بات نہیں مان رہی ان کے مشورے کے بغیر لاک ڈاون کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، آج جب میں باہر نکلتا ہوں تو خوف محسوس ہوتا ہے، حکومت کو ڈاکٹرز کے ساتھ بیٹھنا چاہئے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے جبکہ حکمران کہتے ہیں کہ ابھی مزید لوگوں کو پکڑنا باقی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا تھا کیا انہوں نے اپنی وفاداری تبدیل کی؟ حکومت نے اپنی ناکامیاں دوسروں پر ڈالنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا قصور یہ ہے کہ وہ شہباز شریف کا بیٹا ہے، حکومت کورونا کا مقابلہ کرنے کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ لڑنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹائیگر فورس کا بڑا چرچہ کیا ہے،ان کے پاس اپنے لوگ ہیں تو ٹائیگر فورس بنانے کی کیا ضرورت تھی۔سعد رفیق نے کہا کہ جب ان کا بندہ پکڑا جاتا ہے وہ نوے روز سے پہلے ہی باہر نکل آتا ہے، نیب کے ادارے کا بدترین استعمال کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

دنیابھرمیں کتنے پاکستانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے اور ان کا تعلق پاکستان کے کن علاقوں سے ہے؟ انتہائی افسردہ خبر

”وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا سے 361 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار ہوگئی

Ivan Rakitic offered Barcelona escape route as Villarreal join host of clubs in race to sign star after president says 'I like him a lot as a footballer'

کورونا پر امریکی مدد پر بھروسہ نہیں، سپریم لیڈر ایران