پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ
لاہور (ریڈ_نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے وزیر ریلوے شیخ رشیداور اس کے موکلوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ خاں نے کہاکہ کرپشن کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا ہے، اس لئے آٹاچینی چور نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیں، شہبازشریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں مل سکی اربوں کھربوں کے الزام لگانے والے رو رہے ہیں۔رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ شہبازشریف نے جواب جمع نہ کرائے ہوتے تو نیب لال سوہانرا متاثرین کے کیس کاتماشا نہ رچاتا ،شہبازشریف نے 15 سال کا ریکارڈ جمع کرایا،عمران نیازی اور چیئرمین نیب پندرہ دن کا ریکارڈ جمع کردایں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اپنے چپڑاسی سے جھوٹے بیان دلواتے ہیں، ریل مسافروں کا قاتل آٹے، چینی اور دوائیوں کے حکومتی ڈاکوں سے عوام کی نظر ہٹانے کی کوشش کرتا ہے، عمران نیازی اور چیئرمین نیب کی طرف سے راولپنڈی کے شیطان کو ہر روز شہباز شریف کے خلاف بولنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔
Comments
Post a Comment