1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

ملائیشیا میں دو روز قبل گرفتار ہونے والے درجنوں پاکستانیوں کا کیا بنا؟ خبرآگئی

کوالالمپور(ریڈ_نیوز )ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور کے معروف مینارہ سٹی ون میں ایمیگریشن آپریشن کے نتیجہ میں درجنوں پاکستانیوں سمیت چھ سو  غیر ملکی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔ملائیشین حکام نے ان تارکین وطن کو ان کے اہلخانہ کے ساتھ گرفتار کرکے حراستی مراکز میں بند کردیا تھا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد میں 89  پاکستانی  شہری بھی شامل تھے جن میں سے 45 کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد رہا کردیا گیاہے جبکہ دیگر چوالیس افراد ابھی بھی حراست میں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق  پاکستانیوں کی رہائی کا عمل  پاکستانی ہائی کمیشن ملائیشیا کی بروقت مداخلت کے نتیجہ میں سامنے آیاہے۔ دوسری جانب ملائیشیا میں اقوام متحدہ کےادارے نے اس اقدام پر تشویش کااظہارکیاہے، حکام کا کہنا ہے کہ  امیگریشن حکام کی یہ سختیاں تارکین وطن کو چھپنے پر مجبور کرسکتی ہیں جس سے کورونا وائرس کے خلاف کی جانے والی کوششیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
خیال رہے ملائیشین حکام کی جانب سے تارکین وطن کیخلاف یہ آپریشن اس وقت کیاگیاجب مینارہ سٹی ون نامی اس علاقہ کو کورونا وائرس کے ایک درجن سے زائد کیسز سامنے آنے پر سیل کردیاگیاتھا۔ لوگوں کو ان کے بیوی بچوں سمیت پکڑ کر ٹرکوں میں حراستی مرکز لے جایا گیا۔  گرفتار ہونے والوں میں پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی اور نیپالی شہری شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ملائیشین حکام کی اس کارکردگی پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان سے تارکین وطن کی رہائی اور محفوظ وطن واپسی کیلیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری