پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے خالی سٹیڈیمز میں دورہ انگلینڈ کے میچز کی حمایت کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث گھروں میں محصور لوگوں کو ٹی وی پر کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آ سکے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جولائی کے آخر میں 3 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس پر بھی غیر یقینی کے سائے موجود ہیں البتہ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے گھروں میں محصور اداس شائقین کیلئے بند دروازوں کے پیچھے ہی سیریز منعقد کرنے کا کہہ دیا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ اگرچہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنا کسی بھی صورت میں آئیڈیل نہیں ہے کیونکہ وہ کسی بھی کھیل کا بنیادی حصہ ہوتے ہیں لیکن اگر ہم دوسری جانب دیکھیں تو دنیا بھر میں شائقین لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے گھروں میں محصور ہیں اور کہیں بھی میچز نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا لوگوں کے پاس کورونا کی خبروں کے علاوہ دیکھنے کو اور کچھ نہیں ہے، اس صورتحال میں اگر ہم کھیل دوبارہ شروع کرتے ہیں تو کم سے کم انہیں ٹی وی پر تو کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا، اگر ہم مناسب حفاظتی اقدامات کرکے یقینی بناتے ہیں کہ کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا تو پھر یہ سیریز بند دروازوں کے پیچھے منعقد ہونا چاہیے۔
Comments
Post a Comment