1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

ایبولا کی دوا ہنگامی طور پر کورونا کے علاج کیلیے استعمال کرنے کی منظوری


 امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے ایبولا کی دوا ریمڈیسویرکو کوروناکے علاج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔


ایف ڈی اے کی جانب سے اجازت دینے کا مطلب یہ ہے کہ اینٹی وائرل  کا استعمال اب ان لوگوں پر کیا جاسکتا ہے جو کوویڈ-19 کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایف ڈی اے نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ریمڈیسویر کے ہنگامی طورپر استعمال کی منظوری دی ہے۔
 ایف ڈی اے نے دوا کی منظوری کو اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے لیے انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق کمشنر اسکاٹ گوٹلیب نے خبردار کیا ہے کہ ریمڈیسویر گھر پر کورونا کے علاج کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی۔
ایف ڈی اے کے مطابق یہ دوا صرف کورونا کی علامات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب  امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہےکہ پیر سے اسپتالوں میں ریمڈیسویر کی 10 لاکھ ادویات تقسیم کی جائیں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری