1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

پیمرا نے نیو ٹی وی کا لائسنس معطل کردیا

اسلام آباد (ریڈ_نیوز )  پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے نیو ٹی وی کا لائسنس فوری طور پر معطل کردیا۔نیو ٹی وی غیر قانونی طور پر نیوز اور کرنٹ افیئرز کا مواد نشر کر رہا تھا۔

پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے متعدد بار نیو ٹی وی کی انتظامیہ کو نیوز اور کرنٹ افیئرز کا مواد نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا اور انہیں اپنے لائسنس کے مطابق تفریحی مواد نشر کرنے کا حکم دیا لیکن نیو ٹی وی انتظامیہ نے پیمرا کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ معزز عدالت نے چینل کی لائسنس کی کیٹگری تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ  کے فیصلے کی روشنی میں نیو ٹی وی کو کئی بار اپنے کیٹگری کے مطابق مواد نشر کرنے کا حکم دیا لیکن چینل انتظامیہ نے پیمرا کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا ۔ لائسنس کیٹگری پر عملدرآمد نہ کرنے پر پیمرا نے فن انفو ٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو  " نیو ٹی وی " کے نام سے جاری کیا گیا لائسنس معطل کردیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری