Posts


1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

”آج میں جب گھر سے باہر نکلتا ہوں تو خوف محسوس ہوتا ہے “

Image
لاہور( ریڈ_نیوز  )مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور ماہرین کی بات نہیں مان رہی ان کے مشورے کے بغیر لاک ڈاون کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، آج جب میں باہر نکلتا ہوں تو خوف محسوس ہوتا ہے، حکومت کو ڈاکٹرز کے ساتھ بیٹھنا چاہئے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے جبکہ حکمران کہتے ہیں کہ ابھی مزید لوگوں کو پکڑنا باقی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا تھا کیا انہوں نے اپنی وفاداری تبدیل کی؟ حکومت نے اپنی ناکامیاں دوسروں پر ڈالنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا قصور یہ ہے کہ وہ شہباز شریف کا بیٹا ہے، حکومت کورونا کا مقابلہ کرنے کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ لڑنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹائیگر فورس کا بڑا چرچہ کیا ہے،ان کے پاس اپنے لوگ ہیں تو ٹائیگر فورس بنانے کی کیا ضرورت تھی۔سعد رفیق نے کہا کہ جب ان کا بندہ پکڑا جاتا ہے وہ نوے روز سے پہلے ہی باہر نکل آتا ہے، نیب کے ادارے کا بدترین استعمال کیا گیا ہے۔...

رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،ایسی بات کہہ دی کہ چیئرمین نیب بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

Image
لاہور ( ریڈ_نیوز  )پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے وزیر ریلوے شیخ رشیداور اس کے موکلوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ خاں نے کہاکہ کرپشن کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا ہے، اس لئے آٹاچینی چور نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیں، شہبازشریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں مل سکی اربوں کھربوں کے الزام لگانے والے رو رہے ہیں۔رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ شہبازشریف نے جواب جمع نہ کرائے ہوتے تو نیب لال سوہانرا متاثرین کے کیس کاتماشا نہ رچاتا ،شہبازشریف نے 15 سال کا ریکارڈ جمع کرایا،عمران نیازی اور چیئرمین نیب پندرہ دن کا ریکارڈ جمع کردایں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اپنے چپڑاسی سے جھوٹے بیان دلواتے ہیں، ریل مسافروں کا قاتل آٹے، چینی اور دوائیوں کے حکومتی ڈاکوں سے عوام کی نظر ہٹانے کی کوشش کرتا ہے، عمران نیازی اور چیئرمین نیب کی طرف سے راولپنڈی کے شیطان کو ہر روز شہباز شریف کے خلاف بولنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔

کراچی سے را کے لیے کام کرنے والا سرکاری ملازم گرفتار

Image
کراچی( ریڈ_نیوز  )ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کرنے والے سرکاری ملازم آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں اہم کارروائی میں را سلیپر سیل کا اہم رکن آصف صدیقی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق معلومات بھارت بھیجتا تھا۔حکام کا دعوی ہے کہ ملزم آصف صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ تنظیم کے سلیپرسیل کا رکن ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ حاصل کرتا تھا۔ ایف آئی نے ملزم آصف صدیقی کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے ملزم 15 مئی تک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے ۔

سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کر گئیں

Image
اسلام آباد ( ریڈ_نیوز  ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کےدرجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر وجمیل کی دعا کی۔مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا۔ دعا ہے کہ اللہ میری والدہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔ Faisal Javed Khan ✔ @FaisalJavedKhan Thank you brother. Nothing can be done against the will of ALLAH. May ALLAH rest Ami's soul in peace. https:// twitter.com/ShahzadQPTI/st atus/1258640341617516544  … Shahzad Qureshi @ShahzadQPTI إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ Saddened to share the sad news of passing away of mother of @ FaisalJavedKhan .May Allah grant her highest place in Jannah and give strength to the family to bear the loss. 6,527 11:19 AM - 8 مئی، 2020 Twitter Ads info and privacy 1,616 people are talking a...

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

Image
برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل حالات آج بہتر ہو رہے ہیں۔ آپ جن مشکلات میں گھرے ہوئے تھے۔ ان سے نجات مل جائے گی۔ اور آنے والے دنوں کی اچھی خبریں بھی ملناشروع ہو جائیں گی۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آپ کو آج ملی جلی کیفیت کا سامنا رہے گا۔ آپ جس بھی الجھن کا شکار ہیں اس سے نکل آئیں گے۔ آج چھوٹی موٹی رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون الزام مت لگائیں کسی پر۔ یہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ ان دنوں مالی طور پر جو پریشانی ہے وہ چند دن مزید چل سکتی ہے۔ آپ کو صبر اور خاموشی سے کام لینا ہے۔ برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی ضرورت کے تحت گھر سے نکلیں۔ خاص طور پر شام کے وقت، عقرب اور زحل کا ملاپ نحوست کے اثرات لا سکتا ہے اور ہو سکے تو کسی غریب کو کھانا کھلا دیں تو بہتر ہے۔ برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست جن لوگوں نے اپنے روزگار میں پریشانیاں دیکھی ہیں۔ اب وہ جلد ہی اس میں بڑی کامیابیاں بھی دیکھ لیں گے۔ آج کا دن اہم خوشخبری ملنے کا ہو سکتا ہے، ان شاء اللہ برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر صدقہ لازمی دیں۔آج بے...

احساس پروگرام کی رقوم کی تقسیم، ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقع پہن کر سنٹر پہنچ گئیں، خواتین کی لائن میں لگ کر کیا دیکھا؟

Image
اسلام آباد ( ریڈ_نیوز   ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر احساس پروگرام کے پیسوں کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے برقع پہن کر احساس سنٹر پہنچ گئیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کیٹگری تھری میں رقوم کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے بری امام کے احساس سنٹر پہنچ گئیں۔ انہوں نے مستحق خواتین کی لائن میں لگ کر تمام معاملات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے بائیو میٹرک نظام، رقوم کی تقسیم اور عملے کے رویے کا ایک عام خاتون کی طرح جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ جب تک آپ خود اچانک دوروں کے ذریعے زمینی حقائق نہیں دیکھتے تب تک چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں۔ اگر آپ بتا کر جاتے ہیں تو سب چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں لیکن سرپرائز وزٹ سے اصل حقائق سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔احساس پروگرام کے تحت 72 لاکھ خاندانوں کو کیٹگری ون اور ٹو کے تحت امداد فراہم کی جاچکی ہے، اب کیٹگری تھری شروع ہوئی ہے۔ 144 ارب روپے کے احساس پروگرام  سے   ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

Past in Perspective

Image
“The aim of the college, for the individual student, is to eliminate the need in his life for the college; the task is to help him become a self-educating man.” -George Horace Lorimer With a mention of Peshawar, the first few things that come to one’s mind include Islamia College Peshawar as well. The foundation of Islamia College Peshawar is a story of Sir Sahibzada Abdul Qayum’s inspiration from Sir Sayyed Ahmed Khan and his Aligarh movement. He paid a visit to Aligarh, and on the return, Sahibzada started collecting donations for the establishment of Islamia College Peshawar. He laid the foundations of the college in 1913. Just like the students of Aligarh movement were in the vanguard of the independence movement in India so were the students of Islamia College. Jinnah, the founding father of the nation, was well aware of the potential role that students play in politics. He visited the college in 1936, 45 and 48. The three visits that Jinnah made to the college were enough to ...

Lucy Hale spotted wearing semi-sheer leggings

Image
ISLAMABAD ( RED _NEWS )  Lucy Hale  flaunted her knockout legs while walking her beloved maltipoo Elvis in Los Angeles. The 30 year old appeared at ease, as she put her svelte figure on full display in a white t-shirt and a pair of semi-sheer black leggings amid California’s coronavirus lockdown. Despite maintaining a serious expression on her stroll, the Pretty Little Liars alum’s pooch beamed by her side on a retractable red leash. The You Sound Good to Me singer listened to music through a pair of wireless headphones, while striding down the sidewalk in black Nike trainers. While she opted to go maskless, the Pretty Little Liar accessorized her active wear with a dainty gold necklace, Ray-Ban sunglasses and Louis Vuitton cross-body bag. The raven-haired beauty styled her short tresses in a pin-straight bob.

روس نے امریکہ کو امدادی سامان کے ساتھ بل بھی بھیج دیا

Image
روس نے امریکہ کو کورونا وائرس سے متعلق امدادی طبی سامان کے ساتھ 6 لاکھ ڈالر کا بل بھی بھیج دیا۔روس کی جانب سے امریکہ کو بھجوائے گئے امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ سامان کسی خصوصی پرواز کے بجائے عام کارگو پرواز میں بھجوایا گیا۔ 60 ٹن سامان میں 45 وینٹی لیٹرز شامل ہیں، تاہم وولٹیج استعمال کرنے کے فرق کی وجہ سے امریکہ میں یہ وینٹی لیٹرز بے کار ہیں۔اس کے علاوہ سامان میں کیمیائی ہتھیاروں سے بچاﺅ کے لئے استعمال ہونے والے ماسک اور گھریلو استعمال کے ہینڈ گلوز بھی شامل ہیں۔روس کا کہنا ہے کہ اس سامان کی قیمت 13 لاکھ ڈالر بنتی ہے تاہم امریکی محکمہ داخلہ کو صرف 6 لاکھ ڈالر کا بل بھیجا گیا ۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر طبی سامان بھجوانے کی پیشکش کی تھی جسے ٹرمپ نے قبول کر لیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد باقی تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ جہاں 11 لاکھ امریکیوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 808 افراد موت...

نرس نے کورونا وائرس کے مریض کا بٹوا چُرا کر خرچے کر ڈالے

Image
نیویارک( ریڈ_نیوز  ) نیویارک میں ایک نرس نے کورونا وائرس کے مریض کا کریڈٹ کارڈ چوری کرکے اس سے شاپنگ کر ڈالی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 43سالہ نرس کا نام ڈینیئلی کونٹی بتایا گیا ہے جس نے سٹیٹن آئی لینڈ یونیورسٹی ہسپتال نارتھ میں انتہائی تشویشناک حالت میں موجود وینٹی لیٹر پر موجود 70سالہ انتھونی کیٹاپینو نامی مریض کا کریڈٹ کارڈ چوری کیا اور اس سے گیس اور کچن کا سامان خرید لیا۔ رپورٹ کے مطابق کونٹی نے انتھونی کے کریڈٹ کارڈ سے کل 60ڈالر کی شاپنگ کی۔ بتایا گیا ہے کہ اسی روز انتھونی کو وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا تھا جس روز کونٹی نے اس کا کارڈ چوری کیا۔ اس کے تین دن بعد انتھونی کی موت واقع ہو گئی۔ انتھونی کی بیٹی نے بعد ازاں کریڈٹ کارڈ سے ہونے والی خریداری کا نوٹس لیا کہ اس کا والد تو وینٹی لیٹر پر تھا، پھر یہ خریداری کس نے کی۔ اس پر انتھونی کی بیٹی نے پولیس کو رپورٹ کر دی اور پولیس کی تحقیقات میں کونٹی کی چوری کا پردہ چاک ہو گیا۔ پولیس نے کونٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کونٹی 2007ءاس ہسپتال میں ملازمت کر رہی تھی جہاں سے اسے اب نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔